آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 24 قیراط سونا فی تولہ 4 لاکھ 56 ہزار 162 روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ صرف فی تولہ ہی نہیں بلکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں ملا، 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 85 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ذہن نشین رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹس میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا 4 ہزار 338 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پپڑھیں:چکن کی قیمتوں نے عوام کے ہوش اُڑا دیے
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مقامی صرافہ مارکیٹس میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 139 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 987 روپے ہو گئی ، جس سے چاندی کے خریدار بھی متاثر ہوئے ہیں۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والا اتار چڑھاؤ ہے، سونے کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ طلب اور رسد کے مختلف رجحانات، عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا عکاس ہے۔