انڈوں اور برائلر کی قیمتوں میں اضافہ
chicken prices
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے جس نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

 گزشتہ دو دن میں برائلر گوشت کی قیمت میں 29 روپے فی کلو اضافہ ہوا جبکہ آج 7 روپے کی معمولی کمی کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کر سکی۔

اس وقت برائلر گوشت 475 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 300 روپے فی کلو جبکہ پرچون قیمت 324 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

صارفین بکرے اور گائے کے گوشت کی بڑھتی قیمتوں پر بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں جس کے ساتھ مرغی کی مہنگائی نے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بسنت میلہ: پتنگ سازوں کی رجسٹریشن فیس مقرر

تفصیلات کے مطابق صارفین بڑھتے مالی دباؤ کے باعث برائلر گوشت کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں، اسی دوران انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، انڈوں کی ایک کریٹ کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 10,500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کے ستائے ہوئے گھریلو صارفین پر مزید بوجھ ڈال رہا ہے۔