پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)
سٹیٹ بینک کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوئی/ فائل فوٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ ون میں منتقل کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے 8 دسمبر کو پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی، جس کے بعد آج رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی

وزارتِ خزانہ کے مطابق موصول ہونے والی رقم میں سے 1 ارب ڈالر پاکستان کو جاری قرض پروگرام کی تیسری قسط کے طور پر فراہم کیے گئے جبکہ 20 کروڑ ڈالر پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ قسط موصول ہونے سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا اور معاشی استحکام کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اسے مؤثر اصلاحات کا اعتراف قرار دیا۔ حکومت نے کہا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل آیا ہے، اب اصل چیلنج معاشی استحکام کو وسیع معاشی ترقی میں بدلنا ہے۔
یاد رہے آئی ایم ایف نے حالیہ جائزہ رپورٹ میں پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکامی اقدامات کو مطمئن کن قرار دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے معاشی استحکام کے لیے مسلسل پیش رفت دکھائی دی، جس میں مہنگائی میں بتدریج کمی، زرمبادلہ ذخائر میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ شامل ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں