25 ہزار انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی، خوش نصیبوں کا اعلان
نیشنل سیونگز سینٹر
قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی میں دو خوش نصیب 3 کروڑ کے مالک بن گئے/ فائل فوٹو
فیصل آباد:(ویب ڈیسک) فیصل آباد میں 25 ہزار روپے مالیت کی قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی میں دو خوش نصیب 3 کروڑ کے مالک بن گئے جبکہ پانچ افراد نے ایک کروڑ کا انعام حاصل کیا۔

نیشنل سیونگز سینٹر فیصل آباد میں 25 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی مکمل ہوگئی جس میں دو خوش نصیبوں نے 3 کروڑ روپے کا پہلا انعام جیت کر قسمت کے دروازے کھول دیئے۔ اعلان کے مطابق پہلا انعام جیتنے والے 2 پرائز بانڈ کے نمبر 011964 اور 248597 ہیں، جنہوں نے 3، 3 کروڑ روپے کا بڑا انعام حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول

دوسرا انعام ایک کروڑ روپے ہے جو پانچ افراد کے نام نکلا، جن کے پرائز بانڈ نمبرز 134967، 142559، 235255، 368635، 886733 یہ ہیں۔ اس کے علاؤہ 700 خوش نصیبوں کو تیسرا انعام دیا گیا جن میں ہر ایک کو 3 لاکھ روپے ملیں گے۔ مکمل فہرست نیشنل سیونگز کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں شامل ہے۔

حکام کے مطابق پرائز بانڈ مالکان کو انعامی رقم کے لیے کسی دعوے کی ضرورت نہیں، رقم خود کار طریقے سے انکے رجسٹرڈ اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جاتی ہے۔ ساتھ ہی حکومت پاکستان مقررہ شرح کے مطابق ہر چھ ماہ بعد منافع بھی ادا کرتی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں