سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
gold price today
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور صارفین کیلئے قیمتیں کچھ حد تک کم ہو گئی ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 4,207 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

مقامی مارکیٹ میں بھی اس عالمی کمی کے اثرات نظر آئے، پاکستان میں فی تولہ سونا 1,200 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 662 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,029 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 796 روپے ریکارڈ کی گئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ عالمی منڈی کے اثرات اور ملکی معاشی حالات سے جڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی

 

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ سونے کی قیمتیں سرمایہ کاروں کیلئے مستقل استحکام نہیں رکھتیں،جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مسلسل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔

سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سونے میں سرمایہ کاری کے وقت عالمی اور مقامی مارکیٹ کے رجحانات پر غور کریں تاکہ نقصان سے بچا جا سکے۔