صنعتی شعبے کیلئے بجلی کے رعایتی نرخوں کی منظوری
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی ریفرنس پر صنعتی شعبے کیلئے اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ منظور کر لیے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی ریفرنس پر صنعتی شعبے کیلئے اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ منظور کر لیے۔

صنعتی اور زرعی شعبے کیلئے اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخوں کی منظوری سے متعلق نیپرا کا فیصلہ وفاقی حکومت کو موصول ہو گیا۔

نیپرا اعلامیہ کے مطابق صنعتوں کا اضافی بجلی کی کھپت پر 22روپے 98 پیسے فی یونٹ چارج ہو گا، پاور ڈویژن کی جانب سے نیپرا کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا، پاور ڈویژن نے نوٹیفکیشن کے حوالے سے اقدامات شروع کردئیے ، پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے بعد پیکیج کا اطلاق ہو گا۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ صنعتی پیکیج سے گھریلو اورکمرشل صارفین متاثر نہیں ہوں گے ،صنعتی پیکیج سے ملک میں صنعتی و زرعی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ،پیکیج سے پیداواری سرگرمیوں کو فروغ اور روزگارکے اضافی مواقع دستیاب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین سالہ پیکیج سے انڈسٹریل سیکٹر مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی کر سکے گا ، ڈیٹا سینٹر اور کرپٹو مائننگ آپریشنز سمیت گرین فیلڈ صنعتیں بھی مستفید ہوں گی ، صنعت اور زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی درآمد کے طریقہ کار میں ترامیم منظور

وزیر توانائی نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اورزرعی شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کی ہے، زراعت کیلئے اضافی یونٹس کی قیمت 38 روپے سے کم کر کے 22 روپے 98 پیسے جبکہ صنعتی شعبے کیلئے اضافی یونٹس کی قیمت 34 روپے سے کم کر کے 22 روپے 98 پیسے کر دی گئی ہے۔

سردار اویس لغاری کا کہنا تھا کہ اس سے صارفین کی بجلی کی اوسط قیمت خرید میں کمی آئے گی، صنعت اور زراعت کے شعبوں کو اضافی بجلی کے استعمال پر کم نرخوں پر بجلی مہیا کی جائے گی، اگر آپ نے زراعت میں پہلے 100 یونٹ استعمال کیے اور اب اضافی سو یونٹ کے استعمال پر اوسط بجلی کی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ کمی ہو گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعت میں اگر آپ ہزار یونٹ استعمال کر رہے تھے تو اب اضافی ہزار یونٹ کے استعمال پر اوسط بجلی کی قیمت میں تقریباً 5 روپے فی یونٹ کمی ہو گی، صنعت کے شعبے میں پہلے ہی قیمت کر چکے ہیں، اب مزید کمی سے صنعت کو فروغ ملے گا۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، اُمید ہے اس اقدام سے معیشت میں بہتری آئے گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں