مرغی سستی، مٹن اور بیف مہنگے، قیمتیں سامنے آگئیں
chicken price in Lahore
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چکن کی قیمت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم مٹن اور بیف کی قیمتیں بدستور سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ ہیں، جس کے باعث شہری شدید پریشانی اور غصے کا شکار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق چکن کی فی کلو قیمت میں 8 روپے کمی کے بعد نیا سرکاری ریٹ 453 روپے مقرر کیا گیا ہے، جس سے صارفین کو عارضی ریلیف ضرور ملا ہے۔

دوسری جانب مٹن کی صورتحال اس کے برعکس نظر آتی ہے، مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے فی کلو رکھی گئی ہے، لیکن شہر کی مختلف مارکیٹوں میں یہ 2600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جو سرکاری نرخ سے تقریباً ایک ہزار روپے زائد ہے۔

اسی طرح بیف کی قیمتیں بھی کنٹرول سے باہر دکھائی دیتی ہیں، سرکاری نرخوں کے مطابق بیف کی قیمت 900 سے 1000 روپے فی کلو ہونی چاہیے، لیکن مارکیٹ میں یہ 1200 سے 1400 روپے فی کلو کے درمیان فروخت کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کے گھریلو بجٹ پر گہرا اثر پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے مٹن اور بیف کی غیر معمولی مہنگائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے عملی اقدامات نہیں کر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آغاز پر ہی زبردست تیزی

 

 

 

روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول نہ ہونا انتظامی ناکامی ہے، شہریوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور قیمتوں کو سرکاری سطح پر واپس لانے کیلئے مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر مٹن اور بیف کی قیمتوں پر چیک اینڈ بیلنس نہ رکھا گیا تو عام آدمی کیلئے گوشت خریدنا مزید مشکل ہو جائے گا۔