ٹویوٹا نے اپنا نیا ماڈل 2026 متعارف کرا دیا
معروف آٹو موبائل کمپنی ٹویوٹا نے اپنا نیا ماڈل 2026 متعارف کرا دیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف آٹو موبائل کمپنی ٹویوٹا نے اپنا نیا ماڈل 2026 متعارف کرا دیا۔

ٹویوٹا گاڑیاں بہترین کوالٹی، پائیداری، قابلِ اعتماد ٹیکنالوجی، جدید مگر سادہ ڈیزائن، آرام دہ ڈرائیونگ اور ایندھن کی بچت جیسی خصوصیات کے باعث خاصی مقبولیت کی حامل ہیں، یہی سب خصوصیات اب نئے ماڈل کرولا 2026 میں مزید بہتری کیساتھ پیش کر دی گئی ہیں۔

نئے ماڈل میں سب سے نمایاں تبدیلی اس کا نیا روپ اور ماحول دوستی ہے، کرولا کے لیے نئے رنگوں کا اضافہ کیا گیا ہے ، جن میں پہلی مرتبہ Onyx Grey کا خاص میٹ فنش شامل ہے، جو صرف GR SPORT ہیچ بیک اور ٹورنگ اسپورٹس ورژنز کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ایک نیا Storm Grey Metallic رنگ بھی متعارف کروایا گیا ہے، Onyx Grey میٹ فنش ٹویوٹا کی مینوفیکچرنگ میں ایک تاریخی قدم ہے، یہ میٹ فنش گاڑی کے خم دار ڈیزائن کو مزید ابھارتا ہے۔

Storm Grey دوسرا نیا رنگ ہے جو ایک صاف ستھرا، پالشڈ میٹالک ٹون رکھتا ہے اور گاڑی کو ہائی ٹیک انداز دیتا ہے، کرولا کے ماحول دوست فیچرز کو مزید مضبوط بنانے کے لیے گاڑی میں Samara Upholstery کا استعمال بڑھایا گیا ہے۔

اسی طرح سیڈان Mid+ ماڈل میں بھی پہلی بار یہ خصوصی سیٹ ڈیزائن شامل کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی اسٹیئرنگ اور گیئر لیور پر بھی لیدر کے متبادل ماحول دوست مواد کا استعمال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا فارچونر کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

کارکردگی کے اعتبار سے کرولا اب بھی ٹویوٹا کے جدید ہائبرڈ سسٹم سے لیس ہے جو 1.8 اور 2.0 لیٹر انجن آپشنز میں دستیاب ہے، دونوں انجن ایندھن کی بچت میں مدد فراہم کرتے ہیں، 2.0 لیٹر ورژن 178 ہارس پاور کی بہترین پرفارمنس دیتا ہے، جو تیز ڈرائیونگ کے شوقین افراد کے لیے موزوں ہے۔

ہر ماڈل میں 12.3 انچ کا مکمل ڈیجیٹل کمبی میٹر موجود ہے جسے ڈرائیور اپنی پسند کے مطابق کسٹمائز کر سکتا ہے، ساتھ ہی 10.5 انچ ٹچ اسکرین پر مبنی ٹویوٹا سمارٹ کونیکٹ پلس سسٹم بھی موجود ہے، جو کلاؤڈ بیسڈ نیوی گیشن اور ٹریفک اپ ڈیٹس کی سہولت فراہم کرتا ہے، تمام سسٹمز اوور دی ایئر اپ ڈیٹس کے ذریعے خود کار طریقے سے اپ ڈیٹ رہتے ہیں۔

ٹویوٹا کے اس نئے ماڈل کی فروخت آئندہ برس کے آغاز میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔