انڈس موٹرز کی جانب سے ٹویوٹا فارچونر کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان پاکستان میں اپنے آپریشنز کے 35 سال مکمل ہونے پر کیا گیا ہے۔
ٹویوٹا نے مہنگی اور لگژری گاڑیوں کے شوقین افراد کو خوشخبری سناتے ہوئے فارچونر کی قیمتوں میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے تک کی بڑی کمی کی ہے۔
ٹویوٹا موٹرز کی جانب سے فارچونر جی گریڈ کی قیمت کم کرکے ایک کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے ، اس سے قبل فارچونر جی گریڈ قیمت ایک کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی۔
اسی طرح ٹویوٹا فارچونر وی گریڈ کی قیمت میں بھی 25 لاکھ 4 ہزار روپے کی کمی کا اعلان کیا گی اہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے پاکستان میں نئی گاڑی فرونکس متعارف کرا دی
ٹویوٹا فارچونر وی گریڈ کی قیمت ایک کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے سے کم کر کے ایک کروڑ 49 لاکھ 5 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
ٹویوٹا کمی کی جانب سے فارچونر کے دونوں ویریئنٹس کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن تمام مجاز ڈیلرز کو جاری کر دیا گیا، تمام مجاز ڈیلرز کے پاس خریداروں کیلئے یہ گاڑیاں نئی اور کم قیمت پر دستیاب ہیں۔