کراچی: دودھ کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری
Karachi milk prices
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) شہرِ قائد میں دودھ کی قیمتوں کے حوالے سے نیا سرکاری نوٹیفکیشن جاری، ریٹیل سطح پر دودھ کی فی لیٹر قیمت 220 روپے مقرر کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارمرز کیلئے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ کیا گیا، جس سے نئے فارمر ریٹ 200 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ہول سیل سطح پر بھی 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،جس کے بعد نئی ہول سیل قیمت 208 روپے فی لیٹر رکھی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اگرچہ فارمرز اور ہول سیلرز کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، تاہم عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے ریٹیل پر پرانی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کراچی ڈویژن میں نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور تمام ڈیری ڈیلرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق ہی فروخت کریں۔

یہ بھی پڑھیں:5 لٹر کوکنگ آئل کے ڈبے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ

علاوہ ازیں ضلعی اور ٹاؤن سطح پر خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو شہر بھر کی مارکیٹوں میں قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔

انتظامیہ  کی جانب سے واضح کیا گیا کہ قیمتوں سے انحراف کرنے والے دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ شہریوں کو ناجائز نرخوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔