ایل این جی کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
نومبر کیلئے ایل این جی مہنگی کر دی گئی، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) نومبر کیلئے ایل این جی مہنگی کر دی گئی، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اوگر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے مقابلے میں ایل این جی کی قیمت میں 22 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 16 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی جبکہ سوئی سدرن سسٹم کیلئے ایل این جی 0.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 1500 روپے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی، خوش نصیبوں کا اعلان

اوگرا نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی قیمت 11.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 6 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے جو پہلے278 روپے 44 پیسے تھی۔