1500 روپے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی، خوش نصیبوں کا اعلان
نیشنل سیونگز
نیشنل سیونگز کی جانب سے 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے خوش نصیبوں کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
راولپنڈی (ویب ڈیسک): نیشنل سیونگز کی جانب سے 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے خوش نصیبوں کا اعلان کر دیا گیا۔

نیشنل سیونگز کی جانب سے راولپنڈی میں 1500 روپے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ قرعہ اندازی کی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ ادارے کے افسران بھی موجود تھے۔

ترجمان نیشنل سیونگز کے مطابق پہلی پوزیشن 30 لاکھ روپے کے انعام کے ساتھ پرائز بانڈ نمبر 091925 نے اپنے نام کی جبکہ دوسرے انعام کے طور پر 10 لاکھ روپے کے تین انعامات 106210،502971 اور 916702 کے حق دار قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں برقرار،چاندی کی قیمت میں اضافہ

نیشنل سیونگز کے مطابق مکمل فہرست سرکاری اعلان کے بعد ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی جہاں شہری اپنے بانڈ نمبرز چیک کر سکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیتنے والے خوش نصیب اپنی رقم نیشنل سیونگز سینٹر یا اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ قانون کے مطابق انعامی رقم پر مقررہ ٹیکس کی کٹوتی لازمی ہوگی۔

ادھر سال 2025 کے پرائز بانڈز کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 1500،750،200 اور 100 روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی مقررہ تاریخوں اور شہریوں میں ہوگی۔ اس شیڈول سے شہری پہلے ہی اپنی تیاری کر سکتے ہیں۔

پرائز اسکیم پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری سمجھی جاتی ہے جس میں اصل رقم محفوظ رہتی ہے جبکہ انعام جیتنے کی امید سرمایہ کاروں کے لیے کشش رکھتی ہے۔ نئے سال میں مزید انعامی قرعہ اندازیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔