سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Gold price increase
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمتی دھات نے ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 37 ڈالر اضافے کے ساتھ 4007 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، بین الاقوامی سطح پر اس تیزی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں انداز میں دیکھنے میں آئے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 3700 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے فی تولہ مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 3122 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، فی تولہ چاندی 90 روپے بڑھ کر 5112 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:نیٹ میٹرنگ صارفین پر اب کتنے چارجز عائد ہوں گے؟

ذہن نشین رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 3970 ڈالر فی اونس پر آ گیا تھا، جبکہ مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 1000 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے پر فروخت ہوا تھا۔

 

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافے کے باعث سونے کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سونا مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔