سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر بھی گرگیا
Pakistan Stock Exchange
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 662 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس اضافے کے بعد انڈیکس 1,60,240 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے، جو رواں ہفتے کی بلند ترین سطح سمجھی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 159,578 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، تاہم آج کے آغاز پر ہی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث انڈیکس میں خاطر خواہ بہتری دیکھنے میں آئی۔

 

یہ بھی پڑھیں:سونا مزید سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

 

 

معاشی ماہرین کے مطابق معاشی اشاریوں میں استحکام، حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد اور عالمی منڈی میں بہتری اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی کمی دیکھی گئی، کاروباری روز کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 280.86 روپے تھی جو کم ہو کر 280.84 روپے پر آگئی۔

مالی ماہرین کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ میں مزید تیزی اور روپے میں مزید استحکام کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔