سونا مزید سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
gold price drop
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر فی اونس کمی کے بعد 3970 ڈالر پر آگیا۔

عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر دیکھا گیا، جہاں فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 857 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ایک تولہ چاندی 5022 روپے پر مستحکم رہی۔

یہ بھی پڑھیں:بٹ کوئن 4 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ سونا 3500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10 گرام سونا 3001 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے پر آ گیا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی پالیسیوں میں تبدیلی کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔