
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کے اضافے کے بعد 3 ہزار 886 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں اس اضافے کے اثرات فوری طور پر پاکستانی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونا 2 ہزار 100 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ دس گرام سونا 1 ہزار 801 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 404 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چکن مزید مہنگا، فی کلو کتنے کا ہوگیا؟
سونے کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
دوسری جانب ملک میں مہنگائی اور غیر یقینی معاشی صورتحال کے باعث عوامی سطح پر سونا خریدنے کا رجحان کم ہو گیا ہے۔ صرافہ تاجروں کے مطابق اگر عالمی منڈی میں یہی رجحان برقرار رہا تو سونے کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔



