چکن مزید مہنگا، فی کلو کتنے کا ہوگیا؟
chicken meat price
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد عوامی بجٹ پر مزید بوجھ بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کا گوشت بلیک مارکیٹ میں 490 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کے بعد 466 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ تاہم مارکیٹ میں یہ گوشت سرکاری ریٹ سے 31 روپے زیادہ میں فروخت ہو رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق زندہ مرغی کا فارمی ریٹ 294 روپے فی کلو جبکہ سیلز کو 310 روپے فی کلو میں مل رہی ہے۔ اسی طرح پرچون سطح پر زندہ مرغی 322 روپے فی کلو اور سیلز کو 342 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

مرغی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوامی سطح پر شدید تشویش کا باعث بن گیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب آٹا، دالیں اور سبزیاں پہلے ہی مہنگی ہیں، اب مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیری فارمرز کا کراچی میں دودھ کی نئی قیمتوں کا اعلان

 

 

دوسری جانب تاجروں کا کہنا ہے کہ فیڈ، ٹرانسپورٹ اور بجلی کے اخراجات میں اضافے کے باعث نرخوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو آئندہ دنوں میں بھی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔