
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر کراچی کے دفتر میں انتظامیہ اورفارمرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا، جس میں ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ دودھ کی پیداواری لاگت 271 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، تمام اخراجات شامل کر کے صارفین کو دودھ 300 روپے فی لٹر ملے گا ۔
دوران اجلاس دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی تاہم چند وجوہات کی بنیاد پر کمشنر کراچی نے فوری طور پر قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا اور اجلاس کو درمیان میں ہی ختم کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران، ریٹیلرز ایسوسی ایشن اور ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کمشنر آفس کے اندر ہی دھرنا دیدیا۔
ایسوسی ایشن عہدیداران کاکہناتھا کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر دودھ کی قیمت میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ ڈیری فارمرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری نہیں بھی کرتی تو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے 11 اکتوبر سے دودھ کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا،گیارہ اکتوبر سے کراچی میں دودھ 300 روپے فی لٹر ملے گا۔



