
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ پہلا ماڈل روایتی سی جی 125 ہے جس کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 500 مقرر کی گئی ہے۔ دوسرا ویرینٹ سی جی 125 ایس ہے جو کہ سیلف اسٹارٹ سہولت سے لیس ہے، اس ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 900 رکھی گئی ہے۔ تیسرا اور سب سے نمایاں ماڈل سی جی 125 ایس گولڈ ہے، جسے خصوصی انداز اور دلکش اسٹائل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، اس کی قیمت 2 لاکھ 96 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر بھی سستا ہوگیا
کمپنی کے مطابق ان نئے ماڈلز میں زیادہ تر تبدیلیاں اسٹیکرز اور ظاہری ڈیزائن تک محدود ہیں، جبکہ تکنیکی کارکردگی یا انجن کی پرفارمنس میں کوئی خاص اپ گریڈ شامل نہیں کیا گیا۔ اس کے باوجود ہونڈا اٹلس نے ان نئے ماڈلز کو "طاقت، وراثت اور گولڈ کا لمس" جیسے الفاظ کے ساتھ مارکیٹ میں پیش کیا ہے تاکہ اپنی پرانی سیریز کی ساکھ کو برقرار رکھا جا سکے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ کمپنی نے رواں سال جولائی میں سی جی 150 لانچ کیا تھا، جو ایک 4-اسٹروک، 150cc SOHC ایئر کولڈ انجن سے لیس ہے۔ اس موٹر سائیکل نے مارکیٹ میں خاصی توجہ حاصل کی لیکن اس کے ڈیزائن نے بحث کو جنم دیا کیونکہ شوقین افراد کا کہنا ہے کہ اس کا ڈیزائن 1980 کی دہائی کے مشہور ہونڈا سی ڈی 200 روڈ ماسٹر سے کافی مشابہت رکھتا ہے۔



