موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
United Motorcycle price hike
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں جاری معاشی عدم استحکام اور وفاقی بجٹ 2025-26 میں نافذ کیے گئے نئے ٹیکسز کے اثرات آنا شروع ہو گئے۔

یونائیٹڈ موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی Industries (Pvt.) Ltd. نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جو کہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

آٹو سیکٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ محض شروعات ہے، آنے والے دنوں میں کار اور دیگر موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیاں بھی اپنے نرخوں میں رد و بدل کریں گی۔ درآمدی پرزہ جات پر بڑھتے ہوئے اخراجات اور حکومتی ٹیکسوں میں اضافہ اس رجحان کو مزید تقویت دے گا۔

یونائیٹڈ موٹر سائیکل کے نئے نرخ (ٹیکس اور نیو اکنامک ویلیو لیوی سمیت)

یہ بھی پڑھیں:صرف 700 روپے قسط پر گاڑی کے مالک بنیں

 

US-70 CC (STD): اب قیمت ہے روپے 111,000 (بنیادی قیمت 93,182 روپے، جی ایس ٹی 16,773 روپے، نیو لیوی 1,045 روپے)

US-70 CC (Self Start): 122,000 روپے

US-70 CC (Alloy Rim): 121,000 روپے

US-70 CC (Alloy Rim & Self Start): 132,000 روپے

US-100 CC (Special): 121,500 روپے

US-100 CC (Special Alloy Rim): 132,000 روپے

US-100 CC (Standard): 108,500 روپے

US-100 CC (Standard Alloy Rim): 113,500 روپے

US-125 CC (EURO II): 166,500 روپے

US-125 CC (Self Start Alloy Rim): 238,000 روپے

US-150 CC: 299,000 روپے (سب سے مہنگا ماڈل)

US-100 CC (Scooter): 273,500 روپے