
کاروباری طبقے اور عوام کیلئے یہ آفر اس وقت سامنے آئی ہے جب گاڑیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور موٹرسائیکل بھی عام شہری کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے۔ ایسے میں کار ڈیلرز نے اپنے کاروبار کو سہارا دینے اور عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے آسان اقساط پر گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
علی معین موٹرز کی پیش کردہ اسکیم کے تحت شہری 4 لاکھ 20 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ جمع کرا کے مہران سمیت دیگر گاڑیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی روزانہ قسط ادا نہیں کر سکتا تو وہ ماہانہ 21 ہزار روپے کی صورت میں ادائیگی کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا بائکس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
گاڑی کی قیمت کے مطابق ڈاؤن پیمنٹ اور قسط کی رقم مختلف ہو سکتی ہے، اس اسکیم میں مہران کے علاوہ دیگر ماڈلز بھی شامل ہیں۔ شوروم مالک کے مطابق یہ تمام معاملات بینک کے ذریعے طے پائیں گے، یعنی صارف کو گاڑی شوروم سے ملے گی لیکن بینک اس کی ضمانت دے گا۔
یہ اسکیم ان شہریوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں جو کم آمدنی کے باوجود ذاتی سواری کا خواب رکھتے ہیں۔