پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں تیزی
Pakistan Stock Exchange update
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں شروعات مثبت رجحان سے ہوئی، جہاں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دیا اور مارکیٹ میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 780 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ یہ اضافہ گزشتہ روز کے مندی کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی علامت ہے۔

ذہن نشین رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس میں 11 پوائنٹس کی معمولی کمی دیکھنے میں آئی تھی اور اختتام 1 لاکھ 14 ہزار 102 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں رعایت دینے پر غور

 

ادھر فاریکس مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، جہاں کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈالر اس وقت 281 روپے 10 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے، جبکہ گزشتہ روز یہ 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور ڈالر کی قدر میں کمی ملکی معیشت کے استحکام کی طرف ایک مثبت اشارہ ہے۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو نہ صرف سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا بلکہ مہنگائی پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں