خام تیل کی قیمت ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے
برینٹ خام تیل/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح سے بھی تجاوز کر گئی۔ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 77 ڈالرز سے تجاوز کر گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 74 ڈالر 45 سینٹس میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے 5 لاکھ سے زیادہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کو فوری طور پر 3 سال کے لیے موجودہ سطح پر منجمد کر دیا، پنشن میں اضافہ اب ایڈہاک ریلیف کے طور پر پنشن کے ساتھ لگے گا۔

بجٹ میں پنشن میں ہونے والے اضافے پنشن میں ضم نہیں ہوگا اور پنشن نہیں بڑھے گی، پنشن میں اضافہ کا فیصلہ ہر تین سال بعد پنشن کمیشن کی سفارشات پر کیا جائے گا، وفاقی حکومت نے پنشن اصلاحات کے تحت پنشنرز کی موجودہ پنشن کو بیس لائن قرار دے کر تین سال کے لئے منجمد کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے احکامات کے مطابق پنشنرز کی موجودہ پنشن کو بیس لائن قرار دیا گیا ہے، پنشن کمیشن ہر تین سال بعد پنشن بیس لائن میں اضافہ کی سفارشات دے گا، پنشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں بیس لائن میں اضافہ کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پنشن میں سالانہ اضافہ موجودہ بیس لائن پنشن کے ساتھ الگ ایڈہاک ریلیف کے ساتھ لگے گا، پنشن بیس لائن میں اضافہ نہیں ہوگا، پنشن بیس لائن میں اضافہ تین سال بعد پنشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ نے پنشنرز کی موجودہ پنشن کو بیس لائن قرار دینے کا اطلاق فوری طور پر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں