وفاقی حکومت معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
June, 11 2024
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام ،رواں مالی سال کے لیےمقررکردہ معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہوسکا ۔
وزارت خزانہ کے مطابق،ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا 9415 ارب روپےکاسالانہ ہدف حاصل نہ ہونےکاخدشہ لاحق ہوگیا، رواں مالی سال برآمدات،تجارتی خسارے اوردرآمدات کے اہداف حاصل ہونےکی توقع کی جارہی ہے ۔
واں مالی سال زرعی شعبے کی ترقی ہدف سے زیادہ رہی ،رواں مالی سال معاشی شرح نمو 2.38 فیصد رہی، ہدف 3.5 فیصد تھارواں مالی سال زرعی شعبے کی گروتھ 6.25 فیصد رہی، ہدف 3.5 فیصد تھا۔
رواں مالی سال صنعتی اورخدمات شعبے کی گروتھ 1.21 فیصد رہی،رواں مالی سال صنعتی شعبے کاہدف 3.4 اورخدمات شعبے کا ہدف 3.6 فیصد مقرر تھا۔زرعی شعبے میں بڑی فصلوں کی پیداوار 11 فیصد سے زائد رہیگندم کی پیداوار 28.16 ملین میٹرک ٹن سے بڑھ کر 31.44 ملین میٹرک ٹن رہی ۔
کپاس کی پیداوار میں108.22 فیصد اضافہ91 ملین سے بڑھ کر 10.22 ملین گانٹھیں رہیں،چاول کی پیداوار7.32 ملین ٹن سے بڑھ کر 9.87 ملین ٹن رہی ،رواں سال گنے اور مکئی کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
مئی میں بڑی کمی کےباوجودرواں مالی سال کامہنگائی ہدف حاصل نہ ہونےکاخدشہ، حکومت نےرواں مالی سال اوسط مہنگائی ہدف سے زیادہ رہنےکا تخمینہ لگایا ہے،رواں مالی سال اوسط مہنگائی 23.2 فیصد رہنےکا امکان ہے۔
حکومت نےجاری مالی سال کے لیے اوسط مہنگائی کا ہدف21فیصد مقرر کیا تھا،رواں مالی سال کے پہلے11 ماہ جولائی تا مئی اوسط مہنگائی 24.52 فیصد رہی ، ۔رواں مالی سال جولائی تا مئی دیہات میں اوسط مہنگامی 23.76 فیصد رہیمئی 2024 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر11.76 فیصد پرآگئی تھی ۔
رواں مالی سال کےپہلے10ماہ وفاقی حکومت کاقرضہ 5 ہزار 243ارب روپے بڑھا،اپریل2024 تک وفاقی حکومت کا قرض66 ہزار 83 ارب روپے سے تجاویز کرگیا ،مالی سال کے10 ماہ میں وفاقی حکومت کےاندرونی قرض میں5 ہزار672ارب روپےکااضافہ دیکھنے کوملا۔
اسی دوران مرکزی حکومت کا غیر ملکی قرضہ 430 ارب روپے کم ہوا،اپریل 2024 تک وفاقی حکومت کا اندرونی قرض 44 ہزار 482 ارب روپے ہوگیا،اپریل 2024 تک مرکزی حکومت کا غیرملکی قرضہ21 ہزار602 ارب روپے رہا،حکومت کورواں مالی سال کے لیے مقررکردہ برآمدات کا ہدف حاصل ہونےکی توقع ہے ۔
رواں مالی سال درآمدات اور تجارتی خسارے کے اہداف بھی باآسانی حاصل ہوجائیں گے،رواں مالی سال کے لیے برآمدات کا ہدف 30 ارب 3 کروڑ ڈالرز مقرر ہے،جون میں ایک ارب 96کروڑ ڈالرز کی برآمدات سے پورے مالی سال کا ہدف حاصل ہوجائےگا۔
مئی 2024میں برآمدات 2 ارب 79 کروڑ20 لاکھ ڈالرز رہیں تھیں مالی سال کے پہلے 11 ماہ جولائی تا مئی برآمدات 28 ارب7کروڑ ڈالرز رہیںرواں مالی سال کے لیے درآمدات کا ہدف 58 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز مقرر ہے۔
مالی سال کے پہلے11 ماہ جولائی تا مئی درآمدات کاحجم 49 ارب80 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہاجاری مالی سال کے لیےتجارتی خسارے کا ہدف 28 ارب 66 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رکھا گیاجولائی2023 تا مئی 2024 تجارتی خسارہ 21 ارب 73 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا۔
ایف بی آر کو سالانہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیےجون میں 1293 ارب روپے اکٹھے کرنا ہوں گے۔