ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں معمولی کمی
Image
اسلام آباد:(اے پی پی) ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023ء سے لے کر اپریل 2024 ءتک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 13.68 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.2 فیصد کم ہے،
 
گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 13.70 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، اپریل میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.237 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 0.4 فیصد زیادہ ہے۔
 
گذشتہ سال اپریل میں ٹیکسٹائل کی برآمدات سے ملک کو1.233 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
 
مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 4.8 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ مارچ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کا حجم 1.30 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
 
 
          
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.12 ▼ 0.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.33 ▼ 0.72
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.81 ▲ 0.05
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.46 ▼ 0.47
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 456,986 ▲ 4,287
Gold 22K Per Tola 418,904 ▲ 3,930
Gold 21K Per Tola 399,863 ▲ 3,751
Gold 18K Per Tola 342,740 ▲ 3,215
Silver Per Tola 6,999 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,900 ▲ 74.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82 ▲ 5.02
Diesel HSD Per Litre 279.55 ▲ 12.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35 ▲ 17.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں