افطار کے لیے انرجی بوسٹر ڈرنک کی آسان ترکیب
17 مارچ 2026
افطار کے وقت جسم کو فوری توانائی، پانی اور غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ سادہ اور صحت بخش ڈرنک آپ کو فوری طاقت دے گا۔
اجزاء:
- دودھ: 1 گلاس
- کھجور: 3 سے 5 عدد (بیج نکال لیں)
- کیلا: 1 عدد
- شہد: 1 کھانے کا چمچ
- بادام: 5 سے 7 عدد (بھگوئے ہوئے)
- برف: حسبِ ضرورت
بنانے کا طریقہ:
- سب سے پہلے کھجوروں اور بادام کو 10 منٹ پانی میں بھگو دیں۔
- اب بلینڈر میں دودھ، کھجور، کیلا، بادام اور شہد ڈال دیں۔
- اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ ایک ہموار مکسچر بن جائے۔
- آخر میں برف ڈال کر دوبارہ ہلکا سا بلینڈ کریں۔
- ٹھنڈا ٹھنڈا گلاس میں ڈال کر افطار کے وقت پیش کریں۔
سحر و افطار اوقات
19 March 2026, 29th Ramadan