افطار کے لیے مزیدار فِش اینڈ چِپس کی آسان ترکیب
16 مارچ 2026
اجزاء:
- مچھلی کے فِلے (بغیر کانٹے) – 4 عدد
- آلو – 3 بڑے (چپس کے لیے)
- میدہ – 1 کپ
- کارن فلور – 2 کھانے کے چمچ
- انڈا – 1 عدد
- ٹھنڈا پانی – تقریباً 1 کپ
- نمک – حسبِ ذائقہ
- کالی مرچ – ½ چائے کا چمچ
- لال مرچ پاؤڈر – ½ چائے کا چمچ
- لہسن پاؤڈر (اختیاری) – ½ چائے کا چمچ
- لیموں کا رس – 1 کھانے کا چمچ
- تیل – تلنے کے لیے
چپس بنانے کا طریقہ:
- آلو چھیل کر لمبی اسٹکس (چپس) کی شکل میں کاٹ لیں۔
- انہیں 10 منٹ ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں۔
- پانی خشک کر کے گرم تیل میں سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
- نکال کر اوپر ہلکا سا نمک چھڑک دیں۔
مچھلی بنانے کا طریقہ:
- مچھلی کے فِلے پر نمک، کالی مرچ اور لیموں کا رس لگا کر 10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔
- ایک پیالے میں میدہ، کارن فلور، انڈا، لال مرچ اور لہسن پاؤڈر ڈالیں۔
- اس میں ٹھنڈا پانی ڈال کر گاڑھا بیٹر (آمیزہ) بنا لیں۔
- مچھلی کے ٹکڑوں کو اس بیٹر میں اچھی طرح ڈبو دیں۔
- گرم تیل میں درمیانی آنچ پر سنہری اور کرسپی ہونے تک فرائی کریں۔
پیش کرنے کا طریقہ:
فِش اور چپس کو پلیٹ میں رکھیں، ساتھ لیموں کے ٹکڑے، کیچپ یا مایونیز ساس کے ساتھ افطار میں پیش کریں۔
سحر و افطار اوقات
19 March 2026, 29th Ramadan