شہریوں کو 55 جی بی مفت انٹرنیٹ ڈیٹا دینے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنی du کی جانب سے یہ خصوصی آفر عید الاتحاد کی تقریبات کے سلسلے میں دی جا رہی ہے، جس کے تحت صارفین بغیر کسی اضافی چارجز کے 55 جی بی نیشنل موبائل ڈیٹا حاصل کر سکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے بھیجے گئے سبسکرپشن کنفرمیشن پیغام کے مطابق اس خصوصی بنڈل کی مدت 4 دسمبر 2026 تک مقرر کی گئی ہے۔ آفر کامیابی سے فعال ہونے کے بعد صارفین کو تصدیقی پیغام موصول ہوگا، جس میں 55 جی بی مفت ڈیٹا ملنے کی تصدیق کی جائے گی۔
یہ ڈیٹا نیشنل موبائل ڈیٹا ہے، یعنی اسے متحدہ عرب امارات کے اندر استعمال کیا جا سکے گا۔ اس کا مقصد قومی دن کی تعطیلات کے دوران صارفین کو انٹرنیٹ کی اضافی سہولت فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی حادثے کا شکار، 31 افراد جاں بحق
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا 55واں قومی دن، جسے عید الاتحاد کہا جاتا ہے، 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں تقریبات، جشن اور مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔