فوجی طیارہ گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک ہوگئے

Russian Military Plane Crash
فائل فوٹو
Updated | Published November, 18 2026 |
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے علاقے سائبیریا میں ایک خوفناک فضائی حادثے کے نتیجے میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس میں سوار تمام 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور زمین سے ٹکراتے ہی زور دار دھماکا ہوا۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ روس کے سائبیریا کے علاقے کیمیروو میں پیش آیا، جہاں فوجی طیارہ An-12 دوران پرواز حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے میں عملے سمیت مجموعی طور پر 19 افراد سوار تھے، جو حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارے کو فضا میں ہی آگ لگی ہوئی تھی اور وہ تیزی سے نیچے کی جانب آ رہا تھا، چند لمحوں بعد طیارہ زمین سے ٹکرایا تو ایک زور دار دھماکا ہوا اور اس میں آگ کے شعلے بلند ہوگئے۔

کیمیروو کے گورنر ایلیا سیریڈیوک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع یاگونوو میں فضائی حادثہ پیش آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام موقع پر موجود ہیں اور متاثرہ علاقے میں ہر ممکن ضروری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

گورنر کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ طیارہ کس وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ ایران کیساتھ طویل جنگ نہیں چاہتے، جے ڈی وینس

دوسری جانب روسی وزارت دفاع کی جانب سے تاحال حادثے اور اس میں ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.51 ▲ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 304.38 ▲ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.32 ▲ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.61 ▲ 0.17
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.48 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 400,365 ▼ 4,497
Gold 22K Per Tola 367,001 ▼ 4,122
Gold 21K Per Tola 350,319 ▼ 3,935
Gold 18K Per Tola 300,274 ▼ 3,373
Silver Per Tola 4,887 ▼ 201
Platinum Per oz (USD) 1,453 ▼ 52.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 330.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں