ایران جنگ میں امریکا سے بڑی غلطیاں ہوئیں: جے ڈی وینس

JD Vance Iran War Statement
فائل فوٹو
Updated | Published October, 19 2026 |
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران جنگ سے نمٹنے کے حوالے سے امریکی حکمتِ عملی کی خامیوں اور متعدد ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض فیصلوں میں بہتری کی گنجائش موجود تھی۔

امریکی نیوز چینل کے ایک خصوصی عوامی پروگرام میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران جنگ کے دوران بعض اہم معلومات ان تک نہیں پہنچ سکیں۔

انہوں نے فوجی تنصیبات کی سیکیورٹی کے حوالے سے موجود کمزوریوں کا ذکر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ہر ناکامی کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور ضروری اصلاحات کی جائیں گی۔

امریکی نائب صدر نے تسلیم کیا کہ بعض مقامات پر فوجیوں کی تعیناتی کے فیصلے درست ثابت نہیں ہوئے، کچھ معاملات میں یہ احساس ہوا کہ فوجیوں کو مخصوص مقامات پر تعینات کرنا بڑی غلطی تھی، تاہم ان خامیوں کو دور کرنے کیلئے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

جے ڈی وینس نے کم قیمت ڈرونز سے پیدا ہونے والے بڑھتے ہوئے خطرات پر بھی تشویش ظاہر کی، ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے اپنے اہلکاروں کو بہتر تحفظ فراہم کرنے اور مزید جانی نقصان سے بچنے کیلئے اپنی حکمتِ عملی میں تبدیلیاں کی ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے آغاز میں ظاہر کی گئی توقعات کے باوجود فیصلہ کن فتح حاصل نہ ہونے سے متعلق سوال پر جے ڈی وینس نے امریکی مؤقف کا دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا بعض پہلوؤں سے فیصلہ کن کامیابی حاصل کرچکا ہے، تاہم جنگ کا حتمی نتیجہ ایران کے اقدامات پر بھی منحصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ میں 19 افراد ہلاک ہوگئے

امریکی نائب صدر کے مطابق واشنگٹن کی کوشش ہے کہ ایران سے ایسی ٹھوس ضمانت حاصل کی جائے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ بحال نہیں کرے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.40 ▼ 1.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.98 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.43 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,318 ▲ 1,171
Gold 22K Per Tola 396,292 ▲ 1,074
Gold 21K Per Tola 378,279 ▲ 1,025
Gold 18K Per Tola 324,239 ▲ 879
Silver Per Tola 5,914 ▼ 19
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▲ 15.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.86 ▲ 3.63
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 66.43
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 28.77
LPG Per Kg 241.43 ▼ 37.91
ضرور پڑھیں