سعودی عرب پر حملے کی صورت میں محمد بن سلمان کا دوٹوک اعلان

سعودی عرب
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شوریٰ کونسل کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 1 2026 |
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کو کسی بھی خطرے یا حملے کا نشانہ بنایا گیا تو اس کا مؤثر جواب دیا جائے گا مملکت خطے میں امن و استحکام کے تحفظ اور اہم بحری گزرگاہوں کی سکیورٹی کے لیے دفاعی تعاون کو فروغ دے رہی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شوریٰ کونسل کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اس حوالے سے کوئی ہچکچاہٹ نہیں برتی جائے گی۔

سعودی ولی عہد نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کو خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات کی روک تھام اور سلامتی کے تحفظ کی کوشش قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ مملکت نے بین الاقوامی بحری راستوں کی حفاظت کے لیے کثیر ملکی دفاعی بحری اتحاد کے قیام پر بھی کام شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوران پرواز پائلٹس کا جھگڑا، اسرائیل جانے والی فلائٹ کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کو سیاسی یا معاشی دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

خطاب میں سعودی ولی عہد نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حملوں اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

یمن کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ وہ پورے ملک میں اپنی عمل داری قائم کرنے، استحکام بحال کرنے اور حوثی گروپ کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوسکے۔ انہوں نے حوثیوں پر خطے میں افراتفری اور تباہی پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.16 ▲ 0.08
🇪🇺 Euro EUR → PKR 314.06 ▼ 0.21
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.66 ▲ 1.09
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.47 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 428,256 ▼ 14,010
Gold 22K Per Tola 392,568 ▼ 12,843
Gold 21K Per Tola 374,724 ▼ 12,259
Gold 18K Per Tola 321,192 ▼ 10,508
Silver Per Tola 6,299 ▼ 321
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 52.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 387.54 ▼ 1.49
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں