امریکی ریاست کیلیفورنیا میں عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ پر سرکاری تعطیلات کا اعلان
فائل فوٹو
Updated | Published September, 30 2026 |
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کو سرکاری تعطیلات کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے AB 2017 پر دستخط کردیئے، جس کے بعد دونوں اہم اسلامی تہوار ریاستی تعطیلات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
یہ قانون ریاستی اسمبلی کے رکن میٹ ہینی نے پیش کیا تھا، جس کا مقصد عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کو ریاستی سطح پر باضابطہ طور پر تسلیم کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا میں ملازمت کے مواقع، امیدواروں کیلئے بڑی خبر
قانون کی منظوری کے بعد کیلیفورنیا میں مقیم لاکھوں مسلمانوں کے لیے دونوں عیدوں کی مذہبی اہمیت کو سرکاری سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے کیلیفورنیا چیپٹر نے قانون کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔
کیلیفورنیا حکومت کی جانب سے اس اقدام کو ریاست میں مذہبی تہواروں کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔