یو اے ای میں ٹورسٹ اور وزٹ ویزا رکھنے والوں کے لیے بڑا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 29 2026 |
دبئی(ویب ڈیسک)افراد شرائط کے تحت ملک چھوڑے بغیر اپنے وزٹ یا ٹورسٹ ویزے میں باقاعدگی سے توسیع حاصل کر سکتے ہیں تاہم متحدہ عرب امارات میں وزٹ یا ٹورسٹ ویزے کی توسیع کا انحصار ویزے کی قسم اور اسے جاری کرنے والی اتھارٹی پر ہوگا۔

فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹی، سٹیزن شپ، کسٹمز اینڈ پورٹ سیکیورٹی یعنی آئی سی پی کا کہنا ہے کہ اہل ٹورسٹ انٹری پرمٹس میں ایک یا متعدد بار توسیع کی جاسکتی ہے، تاہم مجموعی قیام 120 دن سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

رشتہ دار یا دوست سے ملاقات کے لیے جاری کیے گئے انٹری پرمٹ میں بھی ایک یا متعدد بار توسیع ممکن ہے، تاہم مجموعی قیام 180 دن سے زیادہ نہیں ہوسکتا۔

اسی طرح ملازمت کے مواقع تلاش کرنے یا کاروبار شروع کرنے کے لیے جاری کیے گئے انٹری پرمٹ میں بھی شرائط کے تحت توسیع کی اجازت ہے اور مجموعی مدت 180 دن تک ہوسکتی ہے تاہم بارڈر ایریا انٹری پرمٹ، ٹرک ڈرائیورز اور ٹورسٹ شپ یا تفریحی کشتیوں سے متعلق بعض انٹری پرمٹس قابلِ توسیع نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گڈز ٹرانسپورٹرز کا گاڑیوں کی رہائی کیلئے حکومت کو 72 گھنٹے کی مہلت

دبئی سے جاری ہونے والے ویزوں کی توسیع جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز دبئی یعنی جی ڈی آر ایف اے کے ذریعے کی جاتی ہے اور اس پر متعلقہ قواعد لاگو ہوں گے۔

ویزے کی توسیع کے لیے درخواست اسپانسر کی جانب سے جمع کرائی جاتی ہے، ٹورسٹ ویزے کی صورت میں عموماً وہ ٹریول ایجنسی یا ٹورازم کمپنی درخواست دیتی ہے جس نے ویزا جاری کیا ہو، جبکہ فیملی یا کسی فرد کی اسپانسرشپ پر جاری ویزے کے لیے متعلقہ اسپانسر درخواست جمع کراتا ہے۔

ویزا توسیع کے لیے پاسپورٹ، ذاتی تصویر اور اصل ویزا کے اجرا کے وقت جمع کرائی گئی دستاویزات طلب کی جاسکتی ہیں۔

ویزا توسیع کی فیس ویزے کی قسم اور جاری کرنے والی اتھارٹی کے مطابق مختلف ہے تاہم آئی سی پی کی فہرست کے مطابق درخواست فیس 100 درہم جبکہ توسیع فیس 500 درہم ہے، تاہم بعض ویزوں کے لیے الگ فیس لاگو ہوسکتی ہے۔

دبئی میں جاری ویزوں کے لیے جی ڈی آر ایف اے کے مطابق توسیع کی فیس 600 درہم، اس کے علاوہ 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور بعض صورتوں میں دیگر اضافی چارجز بھی عائد ہوسکتے ہیں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ ویزا ختم ہونے کے بعد قیام کے حوالے سے خودکار رعایتی مدت فرض نہیں کی جانی چاہیے، آئی سی پی کے مطابق مقررہ قیام یا انٹری ویزا کی مدت سے تجاوز کرنے پر 50 درہم فی دن جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.10 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.02 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.18 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.28 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 —
Gold 22K Per Tola 407,988 —
Gold 21K Per Tola 389,443 —
Gold 18K Per Tola 333,808 —
Silver Per Tola 6,678 —
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 0.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں