آئی فون 18 پرو مفت دینے کی اسکیم متعارف
ایپل کے اس جدید ترین اور انتہائی مقبول ترین اسمارٹ فون کو حاصل کرنے کے لیے کمپنی نے کچھ خصوصی شرائط اور آسان طریقہ کار وضع کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔
اس شاندار آفر کے حصول کے لیے صارفین کو ٹی-موبائل کا مخصوص ”ای ایکسپیرئنس بییائنڈ پلان“ منتخب کرنا ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس پیشکش میں دو طرح کے صارفین حصہ لے سکتے ہیں۔
ایسے صارفین جو اپنا موجودہ موبائل نمبر کسی دوسری کمپنی سے تبدیل کر کے ٹی-موبائل کے نیٹ ورک پر منتقل کرتے ہیں، وہ اس آفر کے لیے فوری طور پر اہل ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے میں فضائی میزبانوں پر سگریٹ سے متعلق نئی پابندیاں
جو لوگ پہلے ہی ٹی-موبائل کی سروس استعمال کر رہے ہیں، وہ اپنے پاس موجود کسی بھی اہل پرانے فون کو ٹریڈ اِن یعنی تبدیل کر کے نیا آئی فون 18 پرو حاصل کرنے کا حقدار بن سکتے ہیں۔
کمپنی کے اعلان کے مطابق اس پیشکش میں فون کی مکمل قیمت کی رعایت نقد یا یکمشت نہیں دی جائے گی، بلکہ یہ رعایت 36 ماہانہ بلنگ کریڈٹس کی صورت میں صارفین کے اکاؤنٹ میں واپس کی جائے گی۔
اس کا سیدھا سا مطلب یہ ہے کہ صارف کو مکمل فوائد اور تمام کریڈٹس حاصل کرنے کے لیے مسلسل تین سال تک ٹی-موبائل کے متعلقہ اور فعال پلان پر قائم رہنا ہوگا۔ اگر کوئی صارف اس مدت سے پہلے پلان تبدیل کرتا ہے یا کنکشن منقطع کرتا ہے تو بقیہ بقایا جات کی ادائیگی لازم ہو سکتی ہے۔
اگرچہ فون کی بنیادی قیمت کی مکمل رعایت دی جا رہی ہے، تاہم صارفین کو اس عمل کے دوران چند ابتدائی اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔ اس میں فون کی اصل قیمت پر بننے والا مقامی سیلز ٹیکس پیشگی ادا کرنا لازمی ہوگا، اس کے علاوہ ہر نئی یا ٹرانسفر ہونے والی لائن کے لیے 35 ڈالر کی ڈیوائس کنکشن فیس بھی وصول کی جائے گی۔
واضح رہے کہ یہ محدود مدت اور خصوصی پیشکش فی الحال صرف اور صرف ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں مقیم صارفین کے لیے مخصوص کی گئی ہے۔