پی آئی اے میں فضائی میزبانوں پر سگریٹ سے متعلق نئی پابندیاں

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 27 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے فضائی میزبانوں پر فلائنگ ڈیوٹی کے دوران سگریٹ لے جانے پر نئی پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی تنبیہ کردی ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق فضائی میزبانوں کو دوران فلائنگ ڈیوٹی صرف ایک سگریٹ پیکٹ لے جانے کی اجازت ہوگی۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایک فضائی میزبان صرف 20 سگریٹ دوران ٹریول لے جا سکتا ہے، ایک پیکٹ یا 20 سگریٹ سے زیادہ لے جانے پر فضائی میزبانوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

پی آئی اے اعلامیے کے مطابق خلاف ورزی پر فضائی میزبانوں کو معطل کیا جا سکتا ہے اور فلائنگ سے ہٹایا بھی جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ایک اور عالمی معرکہ سر کرلیا

انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کو جہاز پر روانگی سے قبل بریفنگ میں بھی آگاہی کی ہدایت کر دی اور کہا ہے کہ نئی ہدایت پر مکمل درآمد یقنی بنائی جائے۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل ملتان سے جدہ جانے والی پرواز کے 5 فضائی میزبانوں سے بڑی تعداد میں سگریٹ کے پیکٹس ملے تھے، اس معاملے پر پانچوں فضائی میزبانوں کے خلاف پی آئی اے ایچ آر شعبہ میں تحقیقات جاری ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.75 ▲ 0.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.30 ▲ 0.38
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.10
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 443,326 ▼ 2,656
Gold 22K Per Tola 406,382 ▼ 2,435
Gold 21K Per Tola 387,910 ▼ 2,324
Gold 18K Per Tola 332,494 ▼ 1,992
Silver Per Tola 6,617 ▼ 61
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 0.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 ▲ 2.02
Diesel HSD Per Litre 277.19 ▼ 27.59
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 ▼ 25.46
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں