پروازوں سے روکا گیا تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اڑے گا، ایران

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 25 2026 |
تہران(ویب ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے جمعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران کو پروازیں چلانے اور ایئرپورٹس کی سروسز حاصل کرنے پر پابندیاں برقرار رہیں تو خطے کے کسی ملک کو بھی یہ سہولت حاصل نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام امریکا کی دشمنی پر مبنی پالیسیوں پر عمل درآمد میں اس کا ساتھ دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اس معاملے پر ایران کی پالیسی بالکل واضح ہے کہ ’خطے میں پروازیں یا تو سب کے لیے کھلی ہوں گی یا پھر کسی کے لیے نہیں۔

واضح رہے کہ عمان، آذربائیجان اور جارجیا سمیت چند دیگر ممالک نے امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز پر پابندی عائد کی ہے۔ حال ہی میں متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے ایئرپورٹس پر ایرانی ایئرلائنز کی آمدورفت معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، نقد انعامات کا اعلان

عراق نے بھی نجف، اربیل اور سلیمانیہ ایئرپورٹس پر ایران سے آنے والی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ اس پابندی کے بعد ایران کا پڑوسی ملک عراق کے ساتھ فضائی رابطہ معطل ہوگیا ہے۔

عراق میں واقع ایرانی سفارت خانے نے بھی اس معاملے پر ایک بیان میں کہا کہ ’اہلِ تشیع کے پہلے امام کا مزار نجف میں واقع ہے جہاں کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کے سب سے بڑے شیعہ ملک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

امریکی سیکریٹری خزانہ نے 8 ستمبر کو ایران کے ایوی ایشن سے منسلک 36 اداروں اور کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 ستمبر کے بعد ایرانی ایئرلائنز کے لیے بین الاقوامی سطح پر آپریشن جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

امریکا نے ان پابندیوں کے ساتھ ہی خبردار کیا تھا کہ پابندیوں کا شکار ایرانی ایئرلائنز کو خدمات فراہم کرنے والے غیر ملکی ایئرپورٹس یا دیگر اداروں کو بھی امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور انہیں امریکی ڈالر کے بینکنگ سسٹم سے بھی باہر کیا جاسکتا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.09 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.15 ▼ 0.25
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.17 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,648 ▼ 505
Gold 22K Per Tola 415,844 ▼ 463
Gold 21K Per Tola 396,942 ▼ 442
Gold 18K Per Tola 340,236 ▼ 379
Silver Per Tola 7,008 ▲ 75
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▲ 25.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.12 ▼ 1.93
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں