ریاض:خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

Saudi Arabia Traffic Accident
فائل فوٹو
Updated | Published September, 21 2026 |
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے علاقے الاحسا میں دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق افسوسناک حادثہ العیون العقیر روڈ پر پیش آیا، جہاں دو گاڑیاں اچانک ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑیوں میں سوار تمام افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والے 9 افراد میں سے 7 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ جاں بحق افراد میں والدین، 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، جبکہ دوسری گاڑی میں سوار 2 نوجوان بھی حادثے میں جان بحق ہوگئے۔

مشرقی صوبے کے محکمہ ٹریفک کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ایک گاڑی کے اچانک مڑنے یا سمت تبدیل کرنے کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے بعد سول ڈیفنس اور ہلال احمر کی خصوصی ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں۔ امدادی اہلکاروں نے تباہ شدہ گاڑیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے کارروائی کی، تاہم تمام متاثرین جانبر نہ ہوسکے۔

متعلقہ حکام کی جانب سے حادثے کے حوالے سے ضروری قانونی اور انتظامی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماسکو پر یوکرین کا اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ

واضح رہے کہ العقیر العیون روڈ مشرقی صوبے کی اہم شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے، جو الاحسا گورنریٹ کے مختلف علاقوں کو ساحلی علاقوں سے ملاتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52 ▼ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,135 ▲ 2,603
Gold 22K Per Tola 417,207 ▲ 2,387
Gold 21K Per Tola 398,243 ▲ 2,278
Gold 18K Per Tola 341,351 ▲ 1,953
Silver Per Tola 6,886 ▲ 74
Platinum Per oz (USD) 1,805 ▲ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں