ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک جبکہ 4 گاڑیاں متاثر

Los Angeles Helicopter Crash
فائل فوٹو
Updated | Published September, 16 2026 |
لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) امریکی شہر لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حادثے کے بعد لگنے والی آگ نے 4 گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ سان فرنینڈو کے علاقے میں پیش آیا، جہاں اس سے کچھ فاصلے پر ایک گاڑی اور بس کے درمیان ٹکر کا واقعہ بھی پیش آیا تھا، حادثے کے وقت صحافی اس واقعے کی کوریج میں مصروف تھے۔

رپورٹس کے مطابق گاڑی اور بس کے تصادم میں 2 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے، اسی دوران حادثے کے مقام سے تقریباً ڈیڑھ میل دور ایک خبر رساں ادارے کا ہیلی کاپٹر بھی گر کر تباہ ہوگیا۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں افراد حادثے میں جان کی بازی ہار گئے، ہیلی کاپٹر کے زمین پر گرنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے قریب موجود 4 گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال حادثے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ متعلقہ ادارے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ ہیلی کاپٹر کس وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:طیارہ گر کر تباہ، تمام سوار افراد ہلاک

حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے، واقعے نے علاقے میں موجود افراد میں خوف و تشویش پیدا کردی، جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران متاثرہ مقام کو بھی محفوظ بنایا گیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.28 ▲ 0.21
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.95 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.66 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.88 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 518
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 475
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 453
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 388
Silver Per Tola 6,665 ▼ 38
Platinum Per oz (USD) 1,793 ▼ 5.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 384.34 ▲ 4.10
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں