پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی

Syria Fuel Price Hike
فائل فوٹو
Updated | Published September, 14 2026 |
دمشق: (ویب ڈیسک) شام میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، دمشق سمیت ادلب کے مختلف علاقوں میں حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ احتجاج کے دوران مختلف مقامات پر ٹائر جلائے گئے جبکہ اہم شاہراہوں کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے، ایسے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ عام شہریوں کیلئے ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور قیمتوں میں کمی کی جائے۔

واضح رہے کہ شامی حکومت نے آج ہی پیٹرول کی قیمت میں 30 فیصد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 40 فیصد اضافے کا باضابطہ اعلان کیا تھا، حکومتی فیصلے کے فوری بعد ملک کے مختلف علاقوں میں عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد نہ صرف شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے بلکہ احتجاج کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے روزمرہ استعمال کی اشیا، سفری اخراجات اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی براہ راست اثر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران میں تباہ امریکی طیارے کے پائلٹ کی ریسکیو ویڈیو 5 ماہ بعد جاری

شام میں جاری احتجاج نے حکومت کیلئے ایک نیا چیلنج پیدا کردیا ہے، جبکہ شہری قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کے مطالبے پر قائم ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں