ایران میں تباہ امریکی طیارے کے پائلٹ کی ریسکیو ویڈیو 5 ماہ بعد جاری

US Fighter Jet Crash Iran
فائل فوٹو
Updated | Published September, 14 2026 |
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ایران میں اصفہان کے قریب تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ اور ویپن آفیسر کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو 5 ماہ بعد جاری کردی گئی، جس میں امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز کو دونوں اہلکاروں کو بحفاظت نکالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مبینہ ویڈیو میں ایک ہیلی کاپٹر کو علاقے میں لینڈ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس کے بعد اسپیشل آپریشن کمانڈ کے اہلکار طیارے سے نکلنے والے پائلٹ اور ویپن آفیسر تک پہنچتے ہیں اور انہیں ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کرتے ہیں۔

طیارے سے نکلنے کے بعد پیراشوٹ میں خرابی پیش آئی، جس کے باعث ایک امریکی اہلکار کی کمر، کندھے اور بازو پر شدید چوٹیں آئیں اور ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق زخمی اہلکار تقریباً دو روز تک ایرانی فورسز سے بچنے میں کامیاب رہا، جان بچانے کیلئے اس نے تقریباً 7 ہزار فٹ بلند پہاڑی پر پناہ لی اور وہاں خود کو چھپائے رکھا۔

امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز نے علاقے میں پہنچ کر دونوں اہلکاروں کا سراغ لگایا اور انہیں کامیابی سے ریسکیو کرلیا۔

پانچ ماہ بعد سامنے آنے والی ویڈیو نے اس ریسکیو آپریشن کی تفصیلات ایک بار پھر منظرعام پر لے آئی ہیں۔ ویڈیو میں مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود امریکی فورسز کی جانب سے پائلٹ اور ویپن آفیسر کو نکالنے کے آپریشن کی جھلکیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکہ جنگ اسی سال ختم ہونے جائے گی، ٹرمپ

واقعے سے متعلق ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد طیارے کی تباہی اور امریکی اہلکاروں کے ریسکیو سے متعلق مزید تفصیلات بھی سامنے آنے کا امکان ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں