ایران امریکہ جنگ اسی سال ختم ہونے جائے گی، ٹرمپ

Donald Trump Iran War
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published September, 14 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ رواں سال ختم ہوجائے گی، ممکن ہے کہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد جنگ کا خاتمہ ہوجائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور اس حوالے سے مسلسل رابطے بھی کر رہا ہے، وہ ایران کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کریں گے جو امریکا کے مفاد میں نہ ہو۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات یا معاہدے کے معاملے میں امریکا اپنے مفادات کو ترجیح دے گا، کسی بھی ممکنہ معاہدے کو قبول کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ وہ امریکا کیلئے بہتر اور قابلِ قبول ہو۔

امریکی صدر نے خلیجی ممالک کے ایران سے ملاقات کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر خلیجی ممالک ایران سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے بعد پٹرول کی قیمت میں تیزی سے کمی آئے گی، جنگ کے باعث عالمی توانائی کی منڈی پر پڑنے والے دباؤ میں کمی آنے سے ایندھن کی قیمتیں بھی نیچے آسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کنٹرول کرنا ہے تو 100 کلومیٹر اندر آکر دکھائیں، پاسداران انقلاب

واضح رہے کہ ٹرمپ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران جنگ کے خاتمے، ممکنہ مذاکرات اور خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق عالمی سطح پر مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

امریکی صدر کے تازہ بیان نے جنگ کے ممکنہ اختتام اور عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے نئی توجہ حاصل کرلی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں