عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اضافہ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 4.19 ڈالر اضافے سے 105.4ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی 4.53 ڈالر اضافے سے 100.58 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری لندن سے پاکستان پہنچ گئے
دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت بھی اضافے کے بعد 99 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، مارکیٹ میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اورتجارتی جہازوں کی سلامتی سے متعلق خدشات کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بحیرہ احمردنیا کی اہم تجارتی گزرگاہوں میں شامل ہے اور یہاں جہاز رانی میں رکاوٹ کے خدشات عالمی توانائی مارکیٹ پر براہ راست اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
حوثیوں کے حملوں کے باعث سرمایہ کاروں میں سپلائی کے حوالے سے بے یقینی بڑھی ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔