کوالالمپور میں 61ویں ڈی جی سی اے اے کانفرنس کا انعقاد، پاکستانی وفد کی شرکت

ڈی جی سی اے اے کانفرنس میں پاکستانی وفد کی شرکت/فائل فوٹو
ڈی جی سی اے اے کانفرنس میں پاکستانی وفد کی شرکت/فائل فوٹو
Updated 22 گھنٹے قبل | Published September, 8 2026 |
کراچی (ارشاد سنجرانی) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں 61ویں ڈی جی سی اے اے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نادر شفیع ڈار کی سربراہی میں تین رکنی پاکستانی وفد شرکت کی ہے

کانفرنس کے دوران ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار نے ایوی ایشن کے شعبے سے متعلق اپنی ماہرانہ رائے اور تجربات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستانی سول ایوی ایشن کے تجربے اور خدمات کو بھی سراہا گیا۔

61ویں ڈی جی سی اے اے کانفرنس میں ’’اسمارٹ اسکائیز: پائیدار اور مؤثر ایوی ایشن کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز‘‘ کے موضوع پر بھی خصوصی گفتگو اور تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار نے ’’اسمارٹ اسکائیز‘‘ کے موضوع پر ہونے والی اعلیٰ سطحی پینل بحث میں بطور پینلسٹ شرکت کی، جہاں ایوی ایشن کے مستقبل، جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار فضائی سفر سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل تیز کردیا گیا

اس موقع پر نادر شفیع ڈار نے کہا کہ پاکستان سول ایوی ایشن ہوابازی کے شعبے کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور ریگولیٹری معاملات میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلائٹ سیفٹی ایوی ایشن کے شعبے کے لیے انتہائی اہم ہے، جبکہ ایئرلائنز کو سیفٹی مینجمنٹ سسٹم لازمی طور پر اپنانا چاہیے تاکہ فضائی سفر کے حفاظتی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

کانفرنس کے مختلف سیشنز میں ایوی ایشن کے شعبے کو درپیش ریگولیٹری چیلنجز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ تکنیکی ایوی ایشن سیفٹی کے موضوع پر ہونے والے سیشن میں ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار بطور ماڈریٹر بھی فرائض انجام دیں گے۔

کانفرنس میں مختلف ممالک کے ایوی ایشن ماہرین اور حکام کی شرکت کے دوران عالمی ہوابازی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجیز، سیفٹی، ریگولیشن اور پائیدار ترقی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال جاری ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.71 ▲ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.90 ▲ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.37 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969
Gold 22K Per Tola 422,555
Gold 21K Per Tola 403,348
Gold 18K Per Tola 345,727
Silver Per Tola 6,890
Platinum Per oz (USD) 1,823 ▼ 1.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں