پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل تیز کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے بورڈ کی منظوری کے بعد فلائٹ سروسز سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت فلائٹ سروسز کا شعبہ چیف ہیومن ریسورس آفیسر (چیف ایچ آر او) سے واپس لے لیا گیا ہے۔
نئے انتظامی فیصلے کے تحت فلائٹ سروسز شعبے سے وابستہ تمام فضائی میزبان اب ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کو رپورٹ کریں گے۔
اس حوالے سے پی آئی اے بورڈ کی منظوری کے بعد نیا سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے ذریعے انتظامی تبدیلیوں پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، بڑی سہولت متعارف
ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحات کے عمل کے تحت دیگر شعبہ جات میں بھی جلد اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
نئی انتظامیہ کی جانب سے ادارے کے مختلف شعبہ جات میں انتظامی امور کو بہتر بنانے اور آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں
