یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، بڑی سہولت متعارف
پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ یہ خدمات پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے اشتراک سے متعارف کروائی گئی ہیں اور اب سفارتخانے اور قونصل جنرل دونوں میں دستیاب ہیں۔
اس اقدام کے آغاز کے بعد دونوں مشنز نے ’فرد‘ (زمین کی ملکیت کا ریکارڈ) کے اجرا بھی کر دیا ہے۔
اس اقدام سے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کا سفر کیے بغیر پنجاب میں زمین کے ریکارڈ اور جائیداد سے متعلق ضروری خدمات تک رسائی حاصل ہو سکے گی، یہ اوورسیز کو آسان، شفاف اور مؤثر خدمات فراہم کرنے اور حکومت کی بنیادی سہولتیں کمیونٹی کے قریب لانے کی جانب ایک قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملازمین کیلئے خوشخبری، تنخواہوں میں اضافے کی تجویز
پاکستانی سفارتخانے نے مزید کا کہا کہ یو اے ای میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی خدمات حکومت پاکستان کی ان وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کیلیے ڈیجیٹل سہولت کاری کو بہتر بنانا اور سرکاری خدمات تک ان کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔
بیان کے مطابق جو پاکستانی شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ مزید معلومات کیلیے سفارتخانے اور قونصل جنرل کی 24/7 ہیلپ لائنز سے رابطہ کر سکتے ہیں یا دفتری اوقات میں متعلقہ مشنز کا دورہ کر سکتے ہیں۔