حوثیوں کی کارروائیوں پر سعودی عرب کا دوٹوک پیغام، سنگین نتائج سے خبردار کردیا
سعودی وزارت خارجہ نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں اور بحری جہاز رانی کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اپنی سرزمین اور قومی صلاحیتوں کے خلاف کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سعودی عرب کو اپنی خودمختاری کے دفاع اور قومی صلاحیتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریا میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی
سعودی حکام کے مطابق شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، بے گناہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حوثیوں کے حملے جاری رہے تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔
سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
یار رہے کہ سعودی اتحادی فورس کے مطابق سعودی عرب میں یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نے حملےکیے جس میں 73 افراد زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
سعودی اتحادی فورس کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے سعودی شہروں ابہا، خمیس، مشیط، نجران اور جازان میں حملے کیے،ان حملوں کے دوران شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
سعودی اتحادی فورس کےمطابق سعودی عرب پر انصاراللہ کےحملوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق حکومتی فورسز اور حوثیوں کےدرمیان البیضا اورالجوف صوبوں میں لڑائی میں شدت آگئی ہے۔