آتش بازی کا مواد پھٹنے سے 10 افراد ہلاک، 60 زخمی
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افسوسناک واقعہ ہفتے کے روز ریاست میکسیکو کی میونسپیلٹی تیمسکال سینگو میں ایک مذہبی تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں بڑی تعداد میں لوگ میلے میں شریک تھے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ افراد بھوسے سے بنے بیل کا مجسمہ اٹھائے ہوئے ہیں، جس سے آتش بازی کے فوارے نکل رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جلتے ہوئے بیل نے قریب واقع چرچ میں موجود آتش بازی کے بڑے ذخیرے کو بھی آگ لگا دی۔
آتش بازی کے سامان میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکوں کی شدت سے کئی دیواریں گر گئیں جبکہ مرکزی چوک میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔
مقامی میڈیا کے مطابق عمارتوں کی دیواریں گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، تاہم حادثے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 60 افراد زخمی ہوئے۔
میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے دفتر کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
El momento exacto de anoche la explosión de pirotecnia en las celebraciones religiosas en una comunidad del Edomex. Diez personas fallecidas. Una tragedia @lopezdoriga pic.twitter.com/ZQUyM4wnpI
— Condorelampago312 (@luismiguelbaraa) September 6, 2026
یہ بھی پڑھیں:زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والوں کیلئے قیمتوں میں دگنا اضافہ
واضح رہے کہ جولائی 2018 میں بھی میکسیکو سٹی کے شمال میں واقع شہر تلتپیٹیک میں آتش بازی بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔