نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد زمین سے کروڑوں کا خزانہ نکل آیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 1 2026 |
کھٹمنڈو(ویب ڈیسک) نیپال میں گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن سیلاب نے تباہی مچا دی، سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں اب بھی لاپتہ ہیں۔ تاہم اسی سیلابی پانی کے نیچے میں کروڑوں روپے کا خزانہ نکل آیا ہے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد تریشولی کے ایک بینک کا لاکرز تلاش کیا، جس میں سے 50 کروڑ نیپالی روپے مالیت کا سونا، ڈیڑھ کروڑ روپے نقد اور اہم دستاویزات برآمد ہوئیں۔

پولیس نے لاکر ملنے کے بعد اس کو توڑ کر یہ تمام قیمتی اشیا برآمد کیں اور سب کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ’کرشی وکاس بینک‘ کی تریشولی ڈھونگے شاخ سے تقریباً 1.5 کروڑ روپے نقد، تقریباً 50 کروڑ روپے کا سونا اور اہم دستاویزات محفوظ مقام پر پہنچائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈی اسلام آباد میں طوفانی بارش، تعطیل کا اعلان

اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں نیپال پولیس کے اہلکاروں کو بینک کے بیسمنٹ میں داخل ہونے کے لیے مبلہ ہٹاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ نیپال میں آئے تباہ کن سیلاب کے باعث عمارتوں اور گاڑیوں سمیت تمام چیزیں کئی فٹ نیچے ملبے میں دب چکی ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کئی بینک بھی ملبے میں دب گئے ہیں۔

گزشتہ روز ایک بینک کی تجوری بہہ کر تریشولی ندی کے راستے دھاڈنگ پہنچ گئی تھی جہاں لوگوں نے اس کو توڑ کر نقدی نکال لی تھی۔ پولیس نے اس کی ویڈیو سامنے آنے پر 29 افراد کو مبینہ طور پر تجوری توڑ کر اس میں موجود نقد رقم نکالنے کے الزام میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 92,68,505 روپے نقدی برآمد کی کی تھی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.29 ▼ 1.66
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.06 ▼ 1.00
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.61 ▼ 1.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.44 ▼ 0.43
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.45
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.25
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,590 ▲ 9
Gold 22K Per Tola 424,958 ▲ 8
Gold 21K Per Tola 405,642 ▲ 8
Gold 18K Per Tola 347,693 ▲ 7
Silver Per Tola 6,906 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,828 ▲ 10.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79 ▲ 0.77
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65 ▲ 4.33
ضرور پڑھیں