کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا کینیڈا کی گاڑیوں، آٹو پارٹس اور اسٹیل پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان

ٹیرف کی جنگ/فائل فوٹو
ٹیرف کی جنگ/فائل فوٹو
Updated | Published August, 24 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ کرتے ہوئے یکم جنوری 2027 سے کینیڈا کی گاڑیوں، آٹو پارٹس اور سٹیل پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کینیڈین حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کینیڈا کئی سال سے امریکا کو تجارتی معاملات میں نقصان پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی جانب سے امریکی کسانوں اور زرعی مصنوعات پر عائد زیادہ ٹیکسز کے باعث امریکی کسان مشکلات کا شکار ہیں۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ کینیڈا کے تجارتی اقدامات کے نتیجے میں امریکا کو سالانہ تقریباً 60 ارب ڈالر کا خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے، جسے وہ مزید قابل قبول نہیں سمجھتے۔

ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کی جانب سے امریکی مصنوعات پر زیادہ ٹیکس عائد کیے جانے نے امریکی کسانوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یکم جنوری 2027 سے کینیڈا سے درآمد ہونے والی تمام گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور اسٹیل پر ٹیرف بڑھا کر 50 فیصد کردیا جائے گا، جبکہ امریکا میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر یہ ٹیرف عائد نہیں ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو کینیڈا کی ضرورت نہیں، بلکہ کینیڈا کو امریکا کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اب کینیڈا کو مزید تجارتی رعایتیں دینے کے لیے تیار نہیں۔

واضح رہے امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ناکام ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، امریکا پہلے ہی 22 اگست سے کینیڈا کی تقریباً 20 ارب ڈالر کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرچکا ہے، جبکہ کینیڈا نے بھی امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.42 ▼ 0.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 379.04 ▲ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189
Gold 22K Per Tola 439,257
Gold 21K Per Tola 419,290
Gold 18K Per Tola 359,392
Silver Per Tola 7,180
Platinum Per oz (USD) 1,882
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں