دنیا کی معمر ترین خاتون 117 سال کی ہو گئیں

ایتھل کیٹرہم/فائل فوٹو
ایتھل کیٹرہم/فائل فوٹو
Updated | Published August, 21 2026 |
(ویب ڈیسک) مئی 2025 میں 115 سال کی عمر میں دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز اپنے نام کرنے والی ایتھل کیٹرہم آج اپنی 117 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

برطانوی علاقے سرے کے ایک کیئر ہوم میں مقیم خاتون نے ایک سال کے دوران کافی کچھ ایسا کیا جو ان کی زندگی میں پہلی بار ہوا جیسے وہ ستمبر 2025 میں برطانوی بادشاہ سے ملی تھیں۔

ان کی پیدائش 21 اگست 1909 کو جنوبی انگلینڈ کے ایک گاؤں شپٹن بلنگر میں ہوئی تھی۔8 بہن بھائیوں میں وہ 7 ویں نمبر پر تھیں اور سیاحت ان کا پسندیدہ ترین مشغلہ تھا۔

1927 میں 18 سال کی عمر میں انہوں نے برصغیر کے سفر کا آغاز کیا اور ایک برطانوی خاندان کے ہاں 3 سال تک کام بھی کیا، پھر انگلینڈ واپس چلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

 

ان کی اپنے شوہر نورمن سے ملاقات 1931 میں ہوئی۔ برطانوی فوج سے تعلق رکھنے والے نورمن ہانگ کانگ اور جبرالٹر میں تعینات رہے۔

ان کے شوہر کا انتقال 1976 میں ہوا اور ان کی 2 بیٹیاں تھیں جن کی پرورش برطانیہ میں کی گئی۔ انہوں نے اپنی طویل زندگی میں 2 بیٹیوں اور شوہر کو کھو دیا لیکن آج بھی وہ اپنے 3 نواسوں اور 5 پڑپوتوں کے ساتھ ہیں۔

اپنی طویل زندگی کے دوران انہوں نے 6 افراد کو برطانوی تخت پر بیٹھے ہوئے دیکھا جبکہ ایتھل برطانوی بادشاہ ایڈورڈ ہفتم کے دور کی آخری فرد ہیں، ایڈورڈ ہفتم نے 1901 سے 1910 میں اپنی وفات تک برطانیہ پر حکومت کی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.12 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.35 ▲ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,973 ▼ 8,045
Gold 22K Per Tola 414,308 ▼ 7,374
Gold 21K Per Tola 395,476 ▼ 7,039
Gold 18K Per Tola 338,979 ▼ 6,034
Silver Per Tola 6,557 ▼ 301
Platinum Per oz (USD) 1,718 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 337.51 ▲ 2.97
Diesel HSD Per Litre 261.81
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 300.85
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں